چمن: گولیوں سے چھلنی 3 نعشیں برآمد، گرفتاریوں کےخلاف پنجگور میں ہڑتال جاری
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) چمن کے علاقے سے لیویز نے گولیوں سے چھلنی 3 افراد کی نعشیں قبضے میں لے لیں۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کو لیویز فورس کے عملے نے چمن کے علاقے بوغرہ روڈ سے تین افراد عیسیٰ،آقا خان اور ملاحیات کی گولیوں سے چھلنی نعشیں قبضے میں لے کر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیں۔ لیویز نے بتایا کہ تینوں افراد کو تقریباً ایک ماہ قبل نامعلوم افراد نے اغواءکر لیا تھا اور بعدازاں انہیں سر میں گولیاں مار کر ہلاک کرنے کے بعد نعشیں پھینک کر فرار ہو گئے۔ جمعرات کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی بی میں نامعلوم افراد کی جانب سے زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ سے موٹر سائیکل ٹکرانے کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ بی این ایم مکران کی کال پر شہرمیں چوتھے روز بھی مکمل شٹرڈاﺅن ہڑتال رہی۔ ہڑتال پنجگور میں مبینہ آپریشن گھروں پر چھاپوں گرفتاریوں قتل اور مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی کے خلاف کی جارہی ہے ہڑتال کے دوران پنجگور بازار سمیت کاروباری مراکز مالیاتی ادارے بنک ڈاکخانے اور دیگر ادارے بند رہے۔ شہر میں اشیاءخوردونوش کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے بازار سمیت شہر کے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کی چیکنگ کا سلسلہ سخت کر دیا ہے۔ ہرنائی میں سات ماہ قبل لاپتہ ہونے والا عبدالقیوم گزشتہ شب گھر پہنچ گیا۔
جاںبحق