• news

میانوالی کو نئے صوبے میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب


لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ضلع میانوالی کو نئے صوبے میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پروفاقی حکومت اور سپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار منیر چوہان ایڈووکیٹ نے دلائل
دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میانوالی کے عوام نئے صوبے میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔عوام کی مرضی کے خلاف نیا صوبہ بنا کر ضلع کے عوام کو انکے بنیادی حق سے محروم نہ کیا جائے۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ صدارتی پیغام پر سپیکر قومی اسمبلی نئے صوبے کی تشکیل کے حوالے سے کمشن کے قیام کا اختیار نہیں رکھتیں لہذا عدالت کمشن کو کالعدم قرار دے۔جس پر عدالت نے ضلع میانوالی کو نئے صوبے میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پروفاقی حکومت اور سپیکر قومی اسمبلی کویکم مارچ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
ضلع میانوالی

ای پیپر-دی نیشن