چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا 126 سکولوں کی فروخت کا نوٹس، رپورٹ طلب
کراچی (این این آئی) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم نے سندھ کے ایک سو چھبیس سرکاری سکولوں کی عمارتوں کو پرائیوٹ اداروں کو فروخت کرنے کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ، سیکرٹری ایجوکیشن اور ایڈمنسٹریٹر کراچی شہری حکومت کو ہدایت کی ہے وہ تین دن میں اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں پیش کریں۔