حج کرپشن،ایف آئی اے نے سعید کاظمی کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کر دی
راولپنڈی (نوائے وقت نیوز) حج کرپشن کیس میں حامد سعید کاظمی کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست ایف آئی اے نے سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حامد سعید کاظمی کے خلاف مزید شواہد سامنے آئے ہیں۔ حامد سعید کاظمی میڈیا بیانات سے کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔