• news

ہائیکورٹ: رولنمبر سلپیں جاری نہ کرنے پر لاہور، گوجرانوالہ بورڈ کے چیئرمینوں سے جواب طلب

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹریشن فیس جمع کرانے کے باوجود نویں جماعت کے ہزاروں طلباءکو رول نمبر سلپیں جاری نہ کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر گوجرانوالہ بورڈ اور لاہور بورڈ کے چیئرمینوں سے جواب طلب کر لیا۔ فاضل عدالت نے کیس کی سماعت کا آغاز کیا تودرخواست گزاروں کے وکلاءنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز نے پرائیویٹ سکولوں کے طلباءکی جانب سے جمع کرائی گئی رجسٹریشن فیسوں کو یکدم دو سو روپے تک بڑھا دیا اور رول نمبر سلپیں روک لیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری سکولوں کے طلباءسے اس مد میں کوئی فیس سرے سے وصول ہی نہیں کی جا رہی جو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور امتیازی پالیسی ہے۔ اگر تعلیمی بورڈز نے طلباءکو بروقت رول نمبر سلپیں جاری نہ کیں تو ہزاروں طلباءکا قیمتی سال ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن