• news

پی آئی اے کی امریکہ جانیوالی پروازوں پر نئی پابندیاں عائد

کراچی (نوائے وقت رپورٹ + سٹاف رپورٹر) قومی ائر لائن پی آئی اے کی امریکہ جانے والی پروازیں اب یورپ میں ایک نئے سٹیشن پر رک کر آگے روانہ ہوں گی۔ یہ نیا سٹیشن آئرلینڈ کا شہر شینن ہو گا۔ نیویارک کیلئے پی آئی اے کی پروازیں برطانیہ کے شہر لندن اور مانچسٹر میں رک کر آگے روانہ ہوتی ہیں، ائرلائن ذرائع کے مطابق امریکہ کی جانب سے پی آئی اے پر یہ پابندی عائد ہے کہ اس کی پروازیں براہ راست امریکہ نہیں آ سکتیں۔ پاکستانی مسافر بردار طیاروں کیلئے لازمی ہے کہ یورپ کے کسی شہر میں رک کر سکیورٹی چیک کے بعد امریکہ آئیں۔ پی آئی اے کے مسافر جب امریکہ پہنچیں گے تو وہاں ڈومیسٹک مسافر کی طرح بغیر چیک اور کسٹم ائر پورٹ سے باہر جا سکیں گے۔ کراچی سے سٹاف رپورٹر کے مطابق کراچی ائر پورٹ پر پرندہ پی آئی اے کے طیارے سے ٹکرانے کے بعد پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہو گیا۔ پرندہ اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز نمبر پی کے 301 سے ٹکرایا جس سے جہاز کو نقصان پہنچا، لیکن پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرکے پرواز باحفاظت اتار لی جس پر مسافروں نے سکون کا سانس لیا اور پائلٹ کی تعریف کی طیارہ گراﺅنڈ ہونے سے جدہ اور لاہور جانے والی پروازوں میں تاخیر ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن