آئی ڈی پیز کو ووٹ کا حق دینے کےلئے قوانین میں ترمیم ضروری ہے، الیکشن کمشن خیبر پی کے کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
پشاور (نوائے وقت نیوز) نقل مکانی کرنے والے لاکھوں قبائلیوں کا عام انتخابات میں حق رائے دہی کا استعمال خطرے میں پڑ گیا۔ ذرائع الیکشن کمشن کے مطابق فاٹا کے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ خاندان امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث صوبے میں قائم مختلف کیمپوں، رشتے داروں یا کرائے کے گھروں میں مقیم ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ کی جلوزئی کیمپ میں مقیم آئی ڈی پیز کو ووٹ ڈالنے کےلئے الیکشن کمشن خیبر پی کے کو ہدایت دی تھی۔