• news

نگران حکومت میں ذمہ داری دی گئی تو بلوچوں کو قومی دھارے میں لانے کی کوشش کروں گا: جمعہ خان

کوئٹہ (این این آئی) ممتاز قبائلی و سیاسی رہنما سردار زادہ جمعہ خان درانی نے کہا ہے اگر نکران حکومت میں مجھے مکمل اختیارات کےساتھ کوئی ذمہ داری سونپی گئی تو میں ناراض بلوچ قوم پرست رہنماﺅں کو قومی دھارے میں لانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔، ارباب اقتدار کو چاہئے کہ نگران حکومت میں مخلص اور ایماندار افراد کو آگے لائےں تاکہ الیکشن کے صاف و شفاف انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

ای پیپر-دی نیشن