(ق) لیگ بلوچستان کے ایک گروپ نے جعفر مندوخیل کوپارٹی صدر ماننے سے انکار کردیا
کوئٹہ (این این آئی) مسلم لیگ (ق) بلوچستان کے پارٹی انتخابات میں ایک گروپ نے شیخ جعفر مندوخیل کو پارٹی کا صوبائی صدر ماننے سے انکار کردیا۔ ق لیگ بلوچستان کے انتخابات بدھ کوہوئے تھے جس میں صوبائی کونسل کے اراکین اور کونسلرز نے حصہ لیا ۔جبکہ شیخ جعفر مندوخیل اور عاصم کرد گیلو نے منتخب ہونے کے اعلانات کیے۔ سردار عبدالرحمان کھیتران نے شیخ جعفر مندوخیل کو صدر ماننے سے انکار کردیا اور کہا کہ عاصم کرد گیلو کو صدر تسلیم نہ کیا گیا تو اپنے ساتھیوں سمیت استعفیٰ دے دیں گے۔