• news

پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر کے نام وزیراعظم کا خط موضوع گفتگو بنا رہا

جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس حسب معمول 49 منٹ کی تاخےر سے شروع ہوا اےوان مےں حاضری مےں ماےوس کن ہی تھی ۔ جمعرات کو پارلےمنٹ ہاﺅس کی غلام گردشوں مےں اپوزےشن لےڈر کے نام وزےر اعظم کا خط موضوع بحث بنا ہوا تھا سب سے اہم بات ےہ اپوزےشن لےڈر نے وزےر اعظم کے خط کا نہ صرف جواب دےنے کا عندےہ دےا ہے بلکہ نگران وزےر اعظم کے لئے دو تےن نام تجوےز کرنے پر آمادگی کا اظہار کرکے سےاسی حلقوں کو مثبت پےغام دےا ہے چوہدری نثار علی خان آئندہ ہفتے وزےر اعظم کو خط کا جواب ارسال کرےں گے آئےن مےں 19وےں ترمےم مےں اس بات کی گنجائےش موجود ہے اگر وزےر اعظم اور اپوزےشن لےڈر دونوں نگران وزےر اعظم کے نام پر متفق ہو جائےں تو ےہ معاملہ پارلےمانی کمےٹی اور الےکشن کمشن مےں جانے کی نوبت نہےں آئے گی ۔قومی اسمبلی کے ارکان اےوان مےں مہمانوں کی طرح آرہے ہےں اور اپنے کام نمٹا رہے ہےں ۔

ای پیپر-دی نیشن