• news

پاکستان کا ورلڈ فوڈ پروگرام میں 75 ہزار ٹن گندم عطیہ دینے کا اعلان

اسلام آباد(اے پی اے) حکومت پاکستان نے اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام میں پچھتر ہزار ٹن گندم عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس وقت ملک کے شمال مغربی حصوں میں سیکیورٹی آپریشن کے باعث، دس لاکھ بے گھر افراد کو غذائی تحفظ فراہم کرنے میں فنڈز کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے گندم کی بروقت فراہمی، ان بے گھر غریب اور نادار افراد کیلئے راحت کا باعث بنے گی۔ پاکستان ڈھائی کروڑ ڈالر مالیت کی گندم عطیہ کرکے ورلڈ فوڈ پروگرام کا دوسرا بڑا ڈونر بن گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن