گنگارام میں بچوں کی پیدائش پر ہزاروں روپے بھتہ وصولی کا انکشاف
لاہور (نیوزرپورٹر) گنگارام ہسپتال میں بچوں کی پیدائش پر جینٹوریل سمیت دیگر عملہ کی جانب سے بھاری رشوت وصولی کا ستایا ہوا شخص وزیراعلیٰ شکایات سیل پہنچ گیا اور ایمرجنسی میں بچے کی پیدائش پر ہزاروں روپے بھتہ وصولی اور رشوت خوری کے متعلق درخواست دے دی، جس پر وزیراعلیٰ کے چیف کوآرڈی نیٹر کی جانب سے سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے رشوت وصولی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ درخواست جوڑے پل الفیصل ٹاون کے رہائشی شیخ تنویر نے دی۔