• news

نگران سیٹ اپ سے قبل پنجاب میں من پسند افسروں کی تعیناتی دھاندلی ہے: پیپلزپارٹی کور کمیٹی

لاہور (خبر نگار) صدر آصف علی زرداری نے بلاول ہا¶س میں شام اور رات گئے تک مصروف وقت گزارا۔ نزلہ زکام کی و جہ سے صدر نے ایچی سن کالج کی سالانہ تقریب میں شرکت سے معذرت کر لی۔ بلاول ہا¶س میں سینیٹر فیصل رضا عابدی نے صدر زرداری سے ملاقات کی۔ فیصل رضا عابدی کے حوالے سے سیاسی حلقوں کا خیال ہے کہ انہیں سندھ کے حوالے سے دوبارہ اہم ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں۔ گذشتہ روز کی ملاقات میں انہوں نے صدر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کی قیادت کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کریں گے۔ بعدازاں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف لاہور پہنچے اور انہوں نے صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وزیراعظم نے صدر کو ملکی سیاسی صورتحال، امن و امان کی پوزیشن، نگران سیٹ اپ پر اپوزیشن لیڈر کو خط کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ صدر کا دورہ ایران اور گیس پائپ لائن معاہدہ بھی اس ملاقات میں زیر بحث آیا۔ بعدازاں بلاول ہا¶س میں کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صدر آصف زرداری، وزیراعظم پرویز اشرف، وفاقی وزرا مخدوم امین فہیم، خورشید شاہ، قمرالزمان کائرہ، نذر محمد گوندل، امتیاز صفدر وڑائچ، میاں منظور وٹو نے شرکت کی۔ کور کمیٹی کے اجلاس میں بلوچستان میں گورنر راج کے خاتمے، بلوچستان کی صورتحال، پاکستان ایران گیس معاہدہ، آنے والے عام انتخابات، نگران سیٹ اپ کی تشکیل اور اس حوالے سے ناموں پر غور کیا۔ صدر سے وزیراعظم کی ملاقات میں سیاسی، امن و امان کی صورتحال نگران حکومت کے لئے قائد حزب اختلاف سے ہونے والی مشاورت میں پیشرفت، بلوچستان حکومت کی بحالی پاکستان ایران گیس اور سےاسی اور عوامی اےشوز پر بات چےت کی گئی، صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اےران گےس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے دورہ اےران کے حوالے سے آگاہ کےا۔ وزےراعظم نے صدر کو مختلف اہم امور کے حوالے سے اعتماد مےں لےا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات مےں بلوچستان حکومت کی بحالی اور گورنر راج کے خاتمے کے لئے حوالے سے حکمت عملی تےار کی گئی ہے جس کے مطابق وزےراعظم راجہ پروےز اشرف (ق) لےگ اور جے ےو آئی (ف) سمےت بلوچستان اسمبلی مےں موجود دےگر جماعتوں کے قائدےن سے رابطے کریں گے۔ ملاقات میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان کو نگران وزےراعظم کے لئے لکھے جانے والے خط بارے اعتماد مےں لےا، وزےراعظم سے وفاقی وزرا مخدوم امےن فہےم، سےد خورشےد شاہ، مےاں منظور احمد وٹو، قمرالزمان کائرہ، چودھری احمد مختار، نذر محمدگوندل اور دےگر کی ملاقات مےں ملک مےں بروقت اور شفاف انتخابات کی ےقےنی بنانے کے حوالے سے بات کی۔ وزےراعظم نے وفاقی وزرا کو آئندہ انتخابات مےں پنجاب سمےت ملک بھر پاکستان پےپلز پارٹی کی کامےابی کے لئے رابطوں اور تےارےوں کو تےز کرنے کی ہداےت کی۔ صدر کے بعد وزےراعظم راجہ پروےز اشرف سے ملاقات کی جس مےں ملک مےں موجودہ سےاسی صورتحال، آئندہ انتخابات کی تےارےوں سمےت مختلف امور پر بات چےت کی گئی اس موقع پر وزےراعظم راجہ پروےز اشرف نے کہا کہ پےپلز پارٹی ہمےشہ عوام کے ووٹوں سے اقتدار مےں آئی ہے اس کے خلاف سازشےں کرنے والوں کو ہمےشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور آئندہ انتخابات مےں بھی پےپلز پارٹی پنجاب سمےت ملک بھر مےں کا مےابی حاصل کرے گی۔ پےپلز پارٹی نے جمہورےت اور ملک و قوم کے مفاد مےں مفاہمت کی سےاست کی ہے اور آئندہ بھی مفاہمت کی سےاست جاری رکھی جائے گی۔ صدر زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت کور کمیٹی کے اجلاس میں نگران وزیراعظم کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کے اجلاس میں صدر اور وزیراعظم نے زرعی ٹیوب ویل پر بجلی کے فلیٹ ریٹ کی منظوری دے دی ہے۔ منظور وٹو نے صدر اور وزیراعظم کو اوکاڑہ، جی ٹی روڈ پر کسانوں کے اجتماع کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کی مدت پوری ہونے پر پیپلز پارٹی کا ملک بھر میں جشن منانے کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں اس امر کا اظہار کیا گیا (ق) لیگ سے معاملات کو بہتر بنایا جائے گا۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے امور نمٹائے جائیں گے۔ اجلاس میں شریک رہنما¶ں نے کہا کہ الیکشن سے قبل پنجاب میں نگران سیٹ اپ سے قبل من پسند افسروں کی تعیناتی انتخابات سے قبل دھاندلی ہے۔ ایسے افسروں کی لسٹ الیکشن کمشن کو فراہم کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی کو پنجاب حکومت کے اقدام پر سخت تشویش ہے۔ رات گئے صدر زرداری نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے اعزاز میں بلاول ہا¶س لاہور میں عشائیہ دیا جس میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزرا مخدوم امین فہیم‘ سید خورشید شاہ‘ میاں منظور احمد وٹو‘ قمر زمان کائرہ‘ مخدوم شہاب الدین‘ فاروق ایچ نائیک‘ پانی اور بجلی کے وفاقی وزیر چودھری احمد مختار‘ سینٹ میں قائد ایوان جہانگیر بدر‘ وزیر مملکت امتیاز صفدر وڑائچ سمیت دیگر پارٹی رہنماﺅں اور وزرا نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن