جے یو آئی کی اے پی سی خوش آئند، فوج کی پیش رفت کے منتظر ہیں: طالبان
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی سیاسی شوریٰ کا اجلاس ہوا۔ ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان احسان اللہ احسان نے کہا کہ جے یو آئی ف کی کل جماعتی کانفرنس خوش آئند ہے۔ سیاسی قائدین نے اعلامئے سے دہشت گردی کا لفظ نکال کر مثبت اشارہ دیا ہے۔ ہمیں اب بھی اصل طاقت یعنی فوج کی جانب سے مثبت پیشرفت کا انتظار ہے۔ پاکستانی قوم ہماری ہے اور ہم اس قوم سے ہیں۔ سیاسی و غیرسیاسی حلقوں کا قبائلی جرگے پر مذاکرات کے لئے اعتماد اور اسے اختیار دینا قابل احترام ہے۔ باضابطہ نشست سے حکومتی اور فوجی سنجیدگی اور جرگے سے اختیارات کا ادراک ہو جائے گا۔