• news

سپین: سپریم کورٹ نے خواتین کے حجاب پر پابندی کالعدم قراردیدی

میڈرڈ (آن لائن) سپریم کورٹ آف سپین نے شہری حکومت کی جانب سے خواتین کے برقعہ اور حجاب پر عائد پابندی کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فوری ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سپین کے شہر لائیڈا میں حکومت نے تین سال قبل جاری ایک حکم نامے کے تحت عوامی مقامات پر خواتین کے برقعہ اور حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم سپر یم کورٹ نے اس پابندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پابندی کو کالعدم قراردیا اور کہا کہ حکومت کا یہ اقدام نہ صرف مذہبی بلکہ انسانی و شہری حقوق کے خلاف ہے۔ فیصلے میں کہاگیاکہ خواتین پر مذہبی لباس پہننے پر پابندی کا مقصد انہیں گھروں میں قید کرنے کے مترادف ہے اور ہمارا معاشرہ ہرگز اس کی اجازت نہیں دیتا۔

ای پیپر-دی نیشن