بانی نوائے وقت حمید نظامی کی برسی خصوصی نشست آج ہو گی نشست حمید نظامی ہال میں ہو گی
لاہور (کلچرل رپورٹر) تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما اور روزنامہ نوائے وقت کے بانی حمید نظامیؒ مرحوم کی 51 ویں برسی کے سلسلے میں ایک خصوصی نشست آج بروز ہفتہ صبح گیارہ بجے حمید نظامی ہال -4 شاہراہ فاطمہ جناح لاہور میں منعقد ہو رہی ہے۔ نشست کا اہتمام حمید نظامی میموریل سوسائٹی نے کیا ہے۔ اس کی صدارت سوسائٹی کے صدر کرنل (ر) امجد حسین سید کریں گے۔ مقررین میں ایس ایم ظفر، لیاقت بلوچ، صاحبزادہ میاں ولید احمد شرقپوری سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف، پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، جمیل اطہر، عبدالقادر حسن، جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال، بیگم بشریٰ رحمان، پروفیسر ڈاکٹر پروین خان اور پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل نیازی شامل ہیں۔ نشست میں قاری نور محمد تلاوت کلام پاک کریں گے اور حافظ مرغوب احمد ہمدانی نعت شریف جبکہ الحاج اختر حسین قریشی اور سرور حسین نقشبندی کلامِ اقبال پیش کریں گے۔