• news

نوروز مینگل کی چھٹی، محمد نبی افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر


 کابل (اے پی پی) آل راﺅنڈر محمد نبی آئی سی سی انٹر کانٹینینٹل کپ کےلئے افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر ہو گئے۔ نوروز مینگل کو گزشتہ ماہ پاکستان کے خلاف سیریز میں ناقص کارکردگی کی بناءپر کپتانی سے فارغ کر دیا گیا تاہم وہ 18 رکنی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے تقریباً چار برس تک ٹیم کی قیادت کا اعزاز حاصل کیا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ ٹیم میں محمد نبی کپتان، محمد شہزاد نائب کپتان، کریم صادق، نوروز مینگل، جاوید احمدی، محب اللہ پاک، سمیع اللہ، گلبدین نائب، حمزہ، دولت زدران، عزت اللہ، آفتاب عالم، میرواعظ اشرف، افسر زازئی، شبیر نوری، شاہ پور زدران، حمید حسن اور اصغر شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن