انٹر ویمن بیڈمنٹن چیمپئن شپ پشاور میں شروع اکیس اداروں کی شرکت
پشاور (ثناءنیوز) انٹر یونیورسٹی ویمن بیڈمنٹن چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگی ۔ سرحد یونیورسٹی پشاورکے زیر اہتمام تین روزہ انٹر یونیورسٹی خواتین بیڈمنٹن چیمپئن میں ملک بھر سے 21 یونیورسٹیز شرکت کررہی ہیں ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے کہا کہ اس سے پہلے 36 انٹر یونیورسٹی کھیلوں کا کامیابی سے انعقاد کرایا گیا اور اب خواتین انٹر یونیورسٹی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کاانعقاد کرانا سرحد یونیورسٹی کی کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے پندرہ یونیورسٹیوں کی طالبات حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب یونیورسٹی ، قائد اعظم یونیورسٹی ، پشاور یونیورسٹی ، کوہاٹ یونیورسٹی ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، بہاﺅالدین ذکریا یونیورسٹی سمیت دیگر یونیورسٹی شامل ہیں ۔ افتتاحی میچ میں پشاوریونیورسٹی کی کرن جمال نے زرعی یونیورسٹی کی سلمہٰ کو 2-0 ملتان یونیورسٹی کی نائلہ طلعت نے پشاور یونیورسٹی کی چاندنی گل کو2-0 ، بہالپور یونیورسٹی کی تنزیلہ نے عبدالولی خان یونیورسٹی کی سنبل کو 2-0 سرگودھا یونیورسٹی کی ماریہ اشرف نے اقراءیونیورسٹی کی حنہ سلمان کو 2-1 ، لاہور یونیورسٹی کی غزالہ صدیقی نے ملتان یونیورسٹی حراءکو 2-1 جبکہ پنجاب یونیورسٹی نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی فاطمہ کو 2-1 کو شکست دے کر آگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ۔