کامیاب زندگی کیلئے حق اور سچ کی بات کرنا ضروری ہے: ثنائ
لاہور (کلچرل رپورٹر) فلم سٹار ثناءنے کہا ہے کہ کامیاب زندگی گزارنے کیلئے جھوٹ اور فریب کی بجائے حق اور سچ کی بات کرنا ضروری ہے‘ پاکستان میں ٹانگیں کھینچنے والے لوگوں کی تعداد کسی کو پرموٹ کرنیوالوں سے کئی گناہ زیادہ ہے‘ جب بھی کسی معیاری فلم میں کام کا موقع ملا ضرور کام کروں گی۔ وہ لاہور میں مقامی سینما کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔