عمر میں رعایت دی جائے
مکرمی! میں ایم اے اسلامیات ہوں۔ بی ایڈ اور ایم ایڈ ہوں۔ میری تاریخ پیدائش 20-8-1976 ہے اور میں بے روز گار ہوں۔ نہ اپروچ تھی اور نہ رشوت کیلئے پیسے تھے کہ کوئی جاب لے سکتی۔ 2008 کے بعد آرٹس ٹیچروں کی بھرتی نہیں ہوئی۔ بہت بڑی تعداد میں پڑھے لکھے لوگ زیادہ عمر کی وجہ سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نوکری نہیں کر سکتے اور مایوس ہیں وزیر اعلیٰ صاحب نے فی میل کیلئے38 سال تک کی عمر کی رعایت دی تھی۔ اس رعایت کو مزید بڑھایا جائے تاکہ آئندہ آنے والی نئی حکومت میں آرٹس ٹیچروں کی بھرتیوں میں عمر آڑے نہ آئے ۔(ناہید رمضان چک 65/12L تحصیل چیچہ وطنی ضلع ساہیوال 0312-6536139)