وفاقی سیکرٹریٹ ملازمین کا تنخواہوں میں اضافے کیلئے دھرنا، پی اے سی کا نوٹس وزارت خزانہ کے حکام طلب
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی سیکرٹریٹ کے ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا۔ چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ غیرمساوی تنخواہیں زیادتی ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق نہیں ہونی چاہئے۔ وزارت خزانہ کے حکام کو بدھ کو طلب کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی سیکرٹریٹ کے ملازمین نے مذاکرات کے بعد احتجاج و دھرنا ختم کر دیا۔ سیکرٹری خزانہ اور ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب رہے۔ سیکرٹری خزانہ نے احتجاج کرنے والے ملازمین کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
دھرنا