پنجاب حکومت نے 71 ینگ ڈاکٹروں کو بحال کر دیا‘ نوٹیفیکیشن جاری
لاہور (نوائے وقت نیوز+ آن لائن) ڈاکٹروں کی برطرفی اور معطلی کے احکامات واپس لے لئے گئے۔ ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت پنجاب نے 71 برطرف ینگ ڈاکٹروں کو ملازمتوں پر بحال کر دیا۔ ڈاکٹروں کی برطرفی اور معطلی کے احکامات واپس لے لئے گئے۔ بھوک ہڑتال کے دوران ینگ ڈاکٹروں کو جاری کئے گئے شوکاز نوٹس اور تبادلوں کے احکامات بھی واپس لے لئے گئے۔بحال ہونے والوں میں لاہور کے جناح ہسپتال، سروسز ہسپتال، میو ہسپتال، چلڈرن ہسپتال اور ملتان کے نشتر ہسپتال کے ڈاکٹر شامل ہیں۔
احکامات واپس