پاکستان نے سزا پوری ہونے پر 11بھارتی قیدی واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دئیے
لاہور (خبرنگار) پاکستان نے 11بھارتی قیدی واہگہ بارڈر پر بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے سپرد کر دئیے۔ 4 قیدی نذیر حسین، اوم پرکاش شرما، اشوک کمار، لکھو رام لاہور سنٹرل جیل میں قید تھے۔ ان کی سزائیں پوری ہونے پر انہیں بھارت کے حوالے کر دیا گیا جبکہ 7 ماہی گیر کراچی کی ملیر جیل سے لاہور پہنچے تھے۔ ان میں کھیما، مانگ سنگھ، مانو، شیو داس، بھرت، گووند اور لالہ پنسہ شامل تھے۔ بھارت سے آنے والے ٹوٹے پھوٹے لاغر اور مریل، ذہنی مریض پاکستانیوں کے برعکس بھارت کے عام قیدی خوش و خرم اور پیروں پر چل کر سرحد پار کر گئے۔
قیدی رہا