• news

بھارت : بچی سے سکول میں زیادتی‘ دو اساتذہ اور گارڈ گرفتار‘ واقعہ کیخلاف مظاہرے


نئی دہلی (اے ایف پی/ بی بی سی) نئی دہلی میں ایک سکول میں 7سالہ بچی سے زیادتی پر مظاہرے پھوٹ پڑے۔ 2اساتذہ اور گارڈ کو گرفتار کر لیا گیا۔ واقعہ کے بعد سینکڑوں افراد اس ہسپتال کے سامنے جمع ہو گئے جہاں یہ طالبہ داخل تھی۔ مظاہرین نے پولیس اور بسوں پر پتھراﺅ کیا، جواب میں پولیس نے مشتعل نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔ مظاہرین نے ملزموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا مظاہرین کو پُرامن طریقے سے منتشر کر دیا گیا ہے۔
زیادتی

ای پیپر-دی نیشن