• news

”بھٹو نے پاکستان کے مفاد کیلئے پھانسی کا پھندا چوما“ ذوالفقار گوندل، شوکت بسرا


لاہور (خبرنگار) پاکستان کے مفاد کیلئے پہلے بھٹو نے پھانسی کا پھندا چوما، اب پھر ملکی مفاد میں کام کرنے پر امریکی دھمکیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ہم پر الزام ہے کہ ہم امریکہ کے دوست ہیں اور ہمی امریکی اشاروں پر پھانسی پانیوالوں میں شامل ہیں۔ صدر آصف زرداری نے خود کو بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا صحیح وارث ثابت کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر میجر (ر) ذوالفقار گوندل اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت بسرا نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ نیوکلیئر پلانٹ لگانے اور ایٹم بم بنانے کا کام شروع کرنے کی سزا امریکہ نے بھٹو کو دی۔ پہلے دائیں بازو کی جماعتوں کو اکٹھا کرکے بھٹو کے خلاف تحریک چلائی گئی اور پھر ایک فوجی آمر کے ذریعے پھانسی دلوائی گئی مگر نہ تب ڈرے اور جھکے نہ اب ڈرتے ہیں ہیں اور نہ جھکنے کیلئے تیار ہیں۔ پہلے بھی پاکستان کیلئے قربانیاں دیں اب بھی دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مغرب نے انرجی بحران سے نبٹنے میں ہماری کوئی مدد نہیں کی۔ نوازشریف اور پھر مشرف نے بھی بحران میں اضافہ کیا اور قوم کو اندھیروں میں دھکیلا مگر آنیوالی نسل کو اندھیروں سے بچانے کیلئے حکومت نے ایران سے معاہدہ کیا تو امریکہ دھمکیوں پر اتر آیا ہے مگر ہمیں اقتدار کی قربانی بھی دینا پڑی تو دیں گے مگر ایران سے معاہدہ پر عمل کرکے دکھائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن