32کھرب روپے کا بجٹ متوقع، تنخواہوں میں 5 فیصد اضافہ ہو گا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئندہ مالی سال کے بجٹ کی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا آئندہ مالی سال کا بجٹ منظوری کیلئے کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ آئندہ بجٹ کا حجم 32کھرب روپے کے لگ بھگ ہو گا۔ بجٹ حکمت عملی پیپر کے مطابق آئندہ بجٹ میں ترقیاتی بجٹ 450 ارب جبکہ دفاعی بجٹ 599ارب روپے رکھا جا سکتا ہے۔ ترقیاتی بجٹ میں 90 ارب روپے اضافے کی تجویز ہے۔ وزارتوں کے بجٹ میں 5 سے 7 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ بنیادی تنخواہ میں کم از کم 5 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ آئندہ بجٹ میں پنشن کیلئے 136ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ سبڈیز کیلئے 165ارب روپے کی تجویز دی گئی ہے۔ برآمدات 30 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہو سکتی ہیں۔
بجٹ