• news

پنجاب حکومت فائر سیفٹی کمشن بنائے: لاہور ہائیکورٹ


لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو فیکٹریوں اور دیگر عمارتوں میں آگ پر قابو پانے کے لئے فائر سیفٹی کمیشن بنانے کا حکم دیدیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایاکہ شہر بھر کی عمارتوں اور فیکٹریوں کارخانوں میں آگ بجھانے کے آلات موجود نہیں جس کی وجہ سے آگ لگنے کے باعث شہری جاں بحق ہو جاتے ہیں اور انتظامیہ کچھ نہیں کر پاتی۔ ڈی جی ریسکیو 1122 نے تجویز پیش کی کہ اس معاملہ کا تعین کرنے کےلئے فائر سیفٹی کمشن تشکیل دیدیا جائے۔ اگر اس پر عمل ہو تو صورت حال بہتر ہو سکتی ہے۔ جسٹس سید منصور علی شاہ نے شہر بھر کی عمارتوں کا سروے کرنے کےلئے فائرسیفٹی کمشن تشکیل دینے کا حکم جاری کر دیا اور ہدایت کی کہ کمشن کا نوٹفیکیشن جاری کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔
ہائیکورٹ/ سیفٹی کمشن

ای پیپر-دی نیشن