شام کے ٹوٹنے کا خدشہ ہے: بانکی مون, اوباما اور پیوٹن کا بھی صورتحال پر تبادلہ خیال
دمشق (نیوز ایجنسیاں) امریکی صدر نے روسی ہم نصب سے فون پر شام سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا پیوٹن نے کہا شام میں فوجی کارروائیاں جتنی جلدی ممکن ہو بند ہونی چاہئیں۔ روس نے کہا شام کانفرنس میں باغیوں کی حمایت کی گئی باغیوں کے گروپ جیش الحر نے شامی وزیراعظم ولید المعلم کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی بان کی مون نے کہا شام کے ٹوٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ادھر شام کی جانب سے فائر سکڈ میزائل عراقی گاﺅں میں گرا کوئی نقصان نہیں ہوا۔