بلوچستان میں گورنر راج ہٹانے کا فیصلہ ایک دو روز میں ہو جائیگا: فاروق نائیک
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ بلوچستان سے گورنر راج ہٹانے کا ایک دو روز میں فیصلہ ہو جائیگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ چودھری نثار کا نگران وزیر اعظم کے لئے وزیر اعظم کے خط کا جواب ابھی تک نہیں آیا۔ امید ہے چودھری نثار جلد جواب دیدیں گے۔ امید ہے ہم متفقہ نگران سیٹ اپ لانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔