امریکہ نے سائبر حملے نہ روکے تو تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں: چین
بیجنگ (آن لائن)چین نے کہا ہے کہ امریکہ سے اس کی وزارت دفاع اور فوجی ویب سائٹس پر سائبر حملے کئے جا رہے ہیں۔چینی وزارت دفاع کے مطابق ان سائٹس پر ہرماہ ڈیڑھ لاکھ حملے کئے جا رہے ہیں جن میں سے بیشتر امریکہ سے لانچ ہوتے ہیں۔چینی حکام کے مطابق ان حملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔اگر یہ سلسلہ برقرار رہا تو دونوں ملکوں کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ چند روز قبل امریکہ نے چین پر ایسا ہی الزام عائد کیا تھا،جس کی چین نے بھرپور تردید کی تھی۔