بھکر: زہریلی شراب سے مزید 2 ہلاک، مرنے والوں کی تعداد 12 ہو گئی
دریا خان (نامہ نگار) زہریلی شراب سے مزید 2 افراد ہلاک ہو گئے جس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہو گئی۔ شراب ڈیلر دو بھائیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر شراب فروش کارروائی کے خوف سے کاروبار بند کر کے غائب ہو گئے۔ زہریلی شراب بیچنے کے الزام میں ملزمان محمود علی اور احمد علی پسران محمد علی کے خلاف درج کیا گیا ہے اور دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ پولیس کارروائی کے خوف سے شراب فروشی کے دیگر اڈے بھی بند ہو گئے چھ افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔