جمہوری استحکام کے لئے سیاسی عمل جاری رہنا ضروری ہے: وزیراعظم
اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لئے سیاسی عمل کا تسلسل ناگزیر ہے تمام سیاسی جماعتیں جمہوری عمل جاری رکھنے اور بروقت انتخابات پر متفق ہیں۔ وزیراعظم نے منصوبہ بندی کمشن کے نائب چیئرمین کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی اور بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔ جمعہ کو اسلام آباد میں سیاسی امور کے وزیر مولا بخش چانڈیو سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے کامیابی سے 5 سال پورے کئے جو جمہوریت کی بالادستی کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود جمہوری حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کئے اور پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ عام انتخابات میں کامیاب ہو گی۔ بعدازاں منصوبہ بندی کمشن کے نائب چیئرمین ڈاکٹر ندیم الحق نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔ چیلنجز کے باوجود جمہوری حکومت نے ملک میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ترقیاتی منصوبوں سے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ علاوہ ازیں اسلام آباد میں جنوبی کوریا کے سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملک میں آسان شرائط کی اقتصادی پالیسیوں کے بارے میں سیاسی اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ پاکستان اور کوریاکے درمیان دوطرفہ تجارت میں بتدریج مسلسل ہوا ہے۔ پاکستان کوریا کی صنعت کو سستی اور ہنرمندی افرادی قوت مہیا کر سکتا ہے۔ سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زون ایکٹ کے تحت ہر قسم کے تیار مال مشینری، آلات پر کسٹم ڈیوٹی کا ایک مرتبہ کا استثنیٰ شامل ہے جبکہ سرمایہ کاروں کو دس سال کے انکم ٹیکس کی چھوٹ حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہا تاہم تجارت کا حجم دونوں ملکوں کی استعداد سے مطابقت نہیں رکھتا۔پاکستان کوریا کی صنعت کو سستی اور ہنرمندی افرادی قوت مہیا کر سکتا ہے۔