قومی وسائل لوٹنے والے کس منہ سے ووٹ مانگیں گے: جمشید اقبال چیمہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ایم این ایز کی کارکردگی پوری قوم کے سامنے آ گئی۔ انہوں نے کہا کہ قومی وسائل کو لوٹنے والے کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگے گے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے دو گھنٹے تک احتجاج جاری رکھا وہ این اے 124 فتح گڑھ میں کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔