ملک جمشید شہباز پیپلز پارٹی ضلع شیخوپورہ کے سیکرٹری اطلاعات مقرر
لاہور (خبر نگار) وفاقی وزیر اور صدر پیپلز پارٹی پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے ملک جمشید شہباز کو پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شیخوپورہ کا سیکرٹری اطلاعات و نشریات مقرر کر دیا ہے۔ ان کی ہدایت پر پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔پارٹی رہنماﺅں ، کارکنوں اور شیخوپورہ کے سیاسی ، سماجی ، عوامی حلقوں کی جانب سے اس تقرر کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔