بھارتی کوسٹ گارڈز کی پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی پر فائرنگ، ایک زخمی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی کوسٹ گارڈز نے پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی پر فائرنگ کر دی۔ فشریز ذرائع کے مطابق واقعہ رن آف کچھ کے متنازعہ ساحل پر پیش آیا۔ کشتی پر 6 پاکستانی ماہی گیر سوار تھے۔ ایک ماہی گیر زخمی ہو گیا۔ بھارتی کوسٹ گارڈز نے پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی قبضہ میں لے لی۔