سری لنکا کرکٹ کے صدرکا دوبارہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ
کولمبو (آئی اےن پی) سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر اپالی دھرماداسا نے ایک بار پھر بورڈ کے آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس مقابلے کی دوڑ میں سمیتپیریرا اور تھلنگا سماتھی بالا شامل ہیں۔ موجودہ سیکریٹری نشانتھارانا ٹنگا بھی ایک بار پھر عہدے کیلئے الیکشن میں حصہ لیں گے جبکہ نائب صدر سنگا سینوا ارتنے بھی الیکشن کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔