• news

شیخوپورہ کے تھانوں میں سرکاری طور پر پہلی مرتبہ میس کا آغاز

فیروز والا (نامہ نگار) شیخوپورہ ضلع کے تھانوں میں پہلی مرتبہ سرکاری طور پر میس کا کام شروع کردیا گیا اور پہلی مرتبہ ملازمین کو رعایتی قیمت پر کھانا فراہم کیا گیا۔ تھانوں میں پہلے روز مٹر‘ آلو اور مرغی کا گوشت پکایا گیا۔ میس کے تمام برتن ڈی پی او آفس نے مہیا کئے۔

ای پیپر-دی نیشن