سےاستدان انتخابات سے قبل عوام کو اپنے منشور سے آگاہ کرےں: محمد شفےق راہی
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) عثمان وےلفےئر سوسائٹی حافظ آباد کے صدر و معروف سماجی رہنما محمد شفےق راہی نے کہا ہے کہ سےاستدان انتخابات سے قبل عوام کو اپنے منشور سے آگاہ کرےں، عوامی فلاح و بہبود کو سرفہرست رکھنے والے ہی کامےاب ہوں گے۔ بڑے قبرستان محلہ خانپورہ کی توسےع سمےت سوسائٹی کے دےگر اقدامات ہماری کارکردگی کا منہ بولتے ثبوت ہیں۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محلہ حبےب گنج مےں اجلاس کے دوران کےا۔ اس موقع پر سوسائٹی کے ارکان محمد خالد‘ شہباز قمر‘ اوےس قےوم بٹ‘ محمد ندےم اور دےگر بھی موجود تھے۔