• news

تمام مکاتب فکر کو متحد ہو کر دہشتگرد عناصر کا مقابلہ کرنا ہو گا: سید طاہر عباس نقوی

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) حسینی الائنس حافظ آباد کے نائب صدر سید طاہر عباس نقوی نے کہا ہے کہ تمام مکاتب فکر کہ متحد ہو کر دہشتگرد عناصر کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ علماءکی ٹارگٹ کلنگ اور ہزارہ برادری کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے جیسے واقعات فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز بجلی حملہ میں اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید طاہر عباس نقوی نے مزید کہا کہ مٹھی بھر شرپسند عناصر اپنی ناپاک سازشوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن