• news

تیری دھرتی پہ چمکتے ہیں ستارے بن کر

 جاوید احمد عابد شفیعی

تجھ پہ قربان وطن جان یہ سو بار کریں
خون دل سے تیرے صحراﺅں کو گلزار کریں
تجھ پہ اللہ کی رحمت کے خزانے برسیں
تیرے گلشن کو ملک آن کے گلنار کریں
تیری دھرتی پہ چمکتے ہیں ستارے بن کر
ذرے ذرے تیرے اللہ کا اذکار کریں
دے کے آنسو کریں شاداب ویرانے تیرے
خوشبوﺅں سے ہم معطر تیرے بازار کریں
تیرے عشاق ہیں گھر بار لٹا دیں تجھ پر
جان مانگے بھی وطن تُو تو نہ انکار کریں
تیری حرمت کے چراغوں کے اجالے لے کر
اپنی سوئی ہوئی اس قوم کو بیدار کریں
ہے دعا مر کے وہ جنت کی بہاریں دیکھیں
سرحدوں پہ جو حفاظت تیرے جیدار کریں
تیری دھرتی پہ ہوں اقبال کے بیٹے پیدا
بن کے قائد جو دل و جاں سے تجھے پیار کریں
دھنگ رہ جائیں سبھی ایسے سنواریں عابد
جو سیاح آ کے تیرے شہروں کا دیدار کریں

ای پیپر-دی نیشن