• news

پنجاب حکومت کے 4 افسروں کے تبادلے

لاہور ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 4 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مقبول احمد سیکرٹری کالونیز کو تبدیل کرکے ڈی سی او خوشاب تعینات کیا گیا ہے۔ آفتاب احمد پی ایس او ٹو سی ایم کی کنٹریکٹ تعیناتی میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ فرید احمد ڈپٹی سیکرٹری سی ایم سیکرٹریٹ کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ اطلاعات تعینات کیا گیا ہے۔ سید مسعود حسین زیدی جنرل اسٹنٹ ریونیو فیصل آباد کو تبدیل کرکے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ فیصل آباد الیکٹرک سٹی سپلائی کمپنی تعینات کیا گیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن