• news

افغانستان: آسٹریلوی فوجیوں کی فائرنگ‘ 2 بچے جاں بحق‘ نیٹو نے معافی مانگ لی

کابل (رائٹرز) افغانستان میں نیٹو فورسز کے آپریشن میں 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کو غلطی قرار دیتے ہوئے نیٹو کمانڈر نے معافی مانگ لی۔ ایساف کمانڈر جنرل جوزف ڈنفورڈ نے بتایا 28 فروری کو صوبہ ارزگان میں طالبان کیخلاف آپریشن میں آسٹریلوی فوجیوں نے جنگجو سمجھ کر بچوں پر فائرنگ کر دی،یہ چرواہے تھے‘ میں متعلقہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا اور واقعہ پر معافی مانگتا ہوں۔ یاد رہے نیٹو اور امریکی فورسز پر بیگناہ شہریوں کے قتل کے الزامات کے بعد چند روز قبل صوبہ وردک سے امریکی فوج کو کرزئی نے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔ تازہ واقعہ کے بعد افغان صدر اور نیٹو کے تعلقات مزید کشیدہ ہو جائیں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن