• news
  • image

”کٹا بچاﺅ“ اور ”جانور فربہ“ پروگرام کے تحت گوجرانوالہ میں چیکوں کی تقسیم

لاہور (پ ر) پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی نے گزشتہ روز گوجرانوالہ ڈویژن کے ”کٹا بچاﺅ“ اور ”جانور فریہ“ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ہونے والے 622 مویشی پال کسانوں میں 19 ملین روپے کے چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر ضلع کونسل ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی خرم دستگیر خان نے کہا کہ کسانوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عمران امجد نے کہا کہ پیمکو مویشی پال کسانوں کی مالی حوصلہ افزائی کرنے کا مقصد صوبے میں معیاری گوشت کی پیداوار بڑھانا ہے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن