• news

مرکنٹائل ایکس چینج: ایک ہفتہ کے دوران 30 ارب سے زائد کا کاروبار

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکس چینج میں گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر 41120 لاٹ کا کاروبار ہوا جن کا حجم 30 ارب 36 کروڑ 3 لاکھ 55 ہزار 9 سو 12 روپے رہا۔ مارکیٹ میں سونا، چاندی اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی 10 گرام سونے کی قیمت 50589 روپے سے کم ہوکر 50249 روپے، ایک تولہ سونے کی قیمت 61720 روپے سے کم ہوکر 60838 روپے، ایک اونس سونے کی قیمت 1596.4 ڈالر سے کم ہوکر 1576.2 ڈالر ایک اونس چاندی کی قیمت 29.080 ڈالر سے کم ہوکر 28.484 ڈالر اور ایک بیرل خام تیل کی قیمت 92.96 ڈالر سے کم ہوکر 90.84 ڈالر پر بند ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن