• news

زرداری کے دورہ گوجرانوالہ کی جھلکیاں٭.... صدر پہلی بار گوجرانوالہ آئے مگر جیالے اور نظریاتی کارکن ملاقات سے محروم٭.... سکیورٹی حصار توڑنے پر پولیس نے کمسن بچے کو پیٹ ڈالا

گوجرانوالہ (فرحان میر سے) صدر آصف علی زرداری بذریعہ دو ہیلی کاپٹرز پر 3 بجکر 30 منٹ پر لدھیوالا وڑائچ پہنچے۔٭ راجہ ریاض، تنویر اشرف کائرہ کے علاوہ رخسانہ بنگش اور فوزیہ حبیب انکے ساتھ تھیں۔٭ وزیر مملکت چودھری امتیاز صفدر وڑائچ، ایم این اے تصدق مسعود خاں، ایم این اے طارق محمود تارڑ، ایم پی اے چوہدری طارق گجر، رہنما پیپلز پارٹی چوہدری محمد صدےق، چوہدری سلطان وڑائچ ودیگر نے صدر زرداری کا استقبال کیا۔٭ ان کی آمد پر غبارے چھوڑے گئے تھے۔٭صدر زرداری پہلی بار گوجرانوالہ آئے مگر نظریاتی کارکن اور جیالے ملاقات سے محروم رہے۔٭صدر زرداری 18 پروٹوکول گاڑیوں کے ذریعے وزیر مملکت کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ ٭ صدر زرداری نے ایک گھنٹہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے میٹنگ کی۔٭ میڈیا کوریج پر مکمل پابندی تھی سرکاری ٹی وی کے کیمرہ مین کو صدر کے سکےورٹی گارڈز نے اٹھا کر باہر پھینک دیا گیا۔٭ میڈیا پر کوریج کرنے کےلے آنے والے رپوٹرز کو اندر جانے کی اجازت نہ ملی۔٭ پولےس ملازمےن نے سکےورٹی حصار توڑنے پر کمسن بچے کی پٹائی کردی۔ ٭دیر سے آنے پر ایم پی اے ارکانصوبائی اسمبلی ارقم خان اور ذوالفقار بھنڈر کو باہر ہی روک لیا گیا۔٭ سی پی او گوجرانوالہ عبدالرزاق چیمہ ڈی سی او گوجرانوالہ سید نجم احمد شاہ کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں ملی۔

ای پیپر-دی نیشن