مالی سال 2013-14 کے بجٹ کی تیاری شروع، حجم 31 کھرب کی تجویز
اسلام آباد (ثناءنےوز) وفاقی وزارت خزانہ نے مالی سال 14-2013 کے بجٹ کے لیے باقاعدہ تیاری شروع کردی ہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 31 کھرب روپے رکھے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔دفاع کے لیے 599 ارب روپے اور ترقیاتی کاموں کے لیے 450 ارب روپے کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے تیار کردہ ورکنگ پیپر جس میں بجٹ کا حجم 31 کھرب روپے رکھے جانے، ایف بی آر کےلئے ریونیو ہدف ساڑھے 26 کھرب روپے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مختلف مدوں میں 90 ارب روپے اضافہ تجویز کیا جائے گا۔ وزارتوں کے بجٹ میں 5 سے 7 فیصد اضافے، سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 5 فیصد اضافے کا بھی امکان ہے۔ بجٹ میں جی ڈی پی کی نمو ساڑھے 4 فیصد اور مہنگائی کی شرح کا ہدف 9 فیصد رکھنے کی تجویز کی گئی ہے۔