ڈاکٹر عافیہ کے امریکی قید میں 10سال مکمل ہونے پر کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ
کراچی (ثناءنیوز) ڈاکٹر عافیہ کے امرےکی قید میں 10سال مکمل ہونے پر کراچی پریس کلب کے باہر عافیہ موومنٹ کے زیراہتمام ”10سال 10دن “ کیمپ لگا دیا گیا ہے جو 13مارچ تک جاری رہے گا۔ اس کیمپ پر مختلف طبقہ زندگی کے نماےاں افراد ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے کیمپ پر آکر اظہار یکجہتی کررہے ہےں ۔ جن میں سیاسی و سماجی ورکرز ، سول سوسائٹی طلبہ وکلاءاور انسانی حقوق نمائندوں کی بڑی تعداد کیمپ لگنے کے فوراً بعد اتوار کی شام کو کیمپ کا وزٹ کیا اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔ ”10سال 10دن “ کیمپ کو ڈاکٹر عافیہ کی زندگی کے مختلف گوشوں، اسلام، پاکستان اورانسانی حقوق کے حوالے سے کی گئی عملی جدوجہد کی تصاویر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے واقعات سے مزین کیا گیا ہے ۔ عافیہ کے استقامت کے ساتھ گزارے گئے 10برسوں میں مظالم برداشت کرنے کے حوالے سے 10روزہ مہم ملک بھر میں جاری ہے۔
عافیہ