کراچی دھماکے، ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں دیا جانے والا عشائیہ ملتوی
اسلام آباد (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی طرف سے قومی اسمبلی کی اراکین کے اعزاز میں دیا جانے والا عشائیہ کراچی بم دھماکوں کے سوگ میں ملتوی کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سپیکر نے 16مارچ کو اپنی مدت مکمل کر کے سبکدوش ہونے والی قومی اسمبلی کے اراکین کے اعزاز میں (کل) منگل کو عشائیہ دے رکھا تھا تاہم کراچی بم دھماکوں کے بعد یہ عشائیہ ملتوی کر دیا گیا۔
عشائیہ ملتوی