کوئٹہ: تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، قومی شاہراہ پر پل کے نیچے نصب 5کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) وڈھ پولیس نے تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر پل کے نیچے نصب پانچ کلووزنی ریمورٹ کنٹرول بم ناکارہ بنادیا۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز وڈھ پولیس کو اطلاع ملی کلی ابراہیم زئی کے قریب آرسی ڈی شاہراہ پر واقع پل کے نیچے نامعلوم افراد نے بم نصب کررکھا ہے جس پر بم ڈسپوزل کے عملے نے موقع پر پہنچ کر ناکارہ بناکر وہاں سے دو الیکٹرک ڈیٹونیٹر موٹر سائیکل کی بیٹری کیل برآمد کرکے قبضے میں لے لی۔ مزید کارروائی وڈھ پولیس کررہی ہے۔
کوئٹہ تخریب کاری