کوئٹہ: بارودی سرنگ پھٹنے سے موٹر سائیکل سوار 2افراد زخمی
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے موٹر سائیکل سوار دو افراد زخمی ہوگئے یہاںآمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے علاقے دشت گوران میں دو افراد موٹر سائیکل پر جارہے تھے نامعلوم افراد کی جانب سے تخریب کاری کی غرض سے زیرزمین چھپائی جانے والی بارودی سرنگ کے ساتھ ٹکرانے سے وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں حسین بخش اور دریق خان زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد امن فورس کے اہلکار بتائے جاتے ہیں۔
زخمی